سانحہ اے پی ایس کے بعد قوم دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنے کیلیے متحد ہوگئی کورکمانڈر کراچی

16 دسمبر تاریخ کا اہم دن بن گیا ہے کیونکہ اس دن ہر پاکستانی کے دل ہر حملہ کیا گیا، لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار

16 دسمبر تاریخ کا اہم دن بن گیا ہے کیونکہ اس دن ہر پاکستانی کے دل ہر حملہ کیا گیا، لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار، فوٹو: فائل

PESHAWAR:
کورکمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار نے کہا ہے کہ شہدائے اے پی ایس نے اپنی قربانی سے تشدد کو شکست دی اس سانحہ کے بعد قوم دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے متحد ہوگئی۔


کراچی میں آرمی پبلک اسکول کے شہدا کی یاد میں ہونے والی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کورکمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار نے کہا کہ 16 دسمبر 2014 کے دلخراش واقعے پر بات کرنا چاہو بھی تو الفاظ ساتھ نہیں دیتے لیکن میں تمام شہدا کو خراج عقیدت اور شہدا کے والدین اور اساتذہ کو سلام پیش کرتا ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ پشاور میں معصوم بچوں نے قربانی دے کر تشدد کو مات دی اور خود عوام کے دلوں پر فتح حاصل کرلی جب کہ 16 دسمبر تاریخ کا اہم دن بن گیا ہے کیونکہ اس دن ہر پاکستانی کے دل ہر حملہ کیا گیا تھا۔

کور کمانڈر کراچی کا کہنا تھا کہ سانحہ اے پی ایس کے بعد قوم دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے متحد ہوگئی اب جب بھی قوم کو یکجا کرنے کی بات ہوئی تو 16 دسمبر کی یاد ہمارے ساتھ ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ شہدا نے اپنے خون سے تاریخ رقم کردی اور ان کی قربانی کے جذبے نے ہی ہمارے لیے منزلیں متعین کرکے ہمارے جذبوں کو مزید تقویت بخشی جب کہ قربانی کی اس لازوال داستان میں معصوم شہدا کا نام امر ہوگیا ہے۔
Load Next Story