پاکستان سے جنگ مسئلے کا حل نہیں بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج

دہشت گردی کے سائے کو دور کرنے کا واحد راستہ صرف مذاکرات ہیں، لوک سبھا میں اظہار خیال


ویب ڈیسک December 17, 2015
دہشت گردی کے سائے کو دور کرنے کا واحد راستہ صرف مذاکرات ہیں، لوک سبھا میں اظہار خیال، فوٹو: فائل

بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ساتھ جنگ مسئلے کا حل نہیں ہے لہٰذا دہشت گردی کے سائے کو دور کرنے کا واحد راستہ صرف مذاکرات ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق لوک سبھا میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر خارجہ سشما سوراج کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان مسائل کا حل جنگ نہیں ہے اسی وجہ سے فیصلہ کیا گیا کہ دہشت گردی کے سائے کو مٹانے کے لیے مذاکرت ہی واحد راستہ ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ روس میں پاک بھارت وزرائے اعظم کے درمیان ہونے والی ملاقات میں دہشت گردی کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے مذاکرات کا فیصلہ کیا گیا اور اسی وجہ سے بنکاک میں دونوں ممالک کے قومی سلامتی کےمشیروں کی ملاقات ہوئی لیکن ایک ملاقات سے تمام معاملات حل نہیں ہوتے ہیں لہٰذا ہم مذاکرات کے عمل کو جاری رکھیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں