کرینہ نے بیمار حسینہ کا کردار ادا کرنے سے انکارکردیا

کرینہ کے عین وقت پر انکار نے ہدایتکار راجکمار گپتا کو پریشانی میں مبتلا کردیاہے


Showbiz Desk December 17, 2015
کرینہ کے عین وقت پر انکار نے ہدایتکار راجکمار گپتا کو پریشانی میں مبتلا کردیاہے فوٹو: فائل

KARACHI: بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور خان نے ذہنی مریضہ کاکردار نبھانے سے انکارکردیاہے۔

بتایا گیاہے کہ ہدایتکار راج کمار گپتا نے کرینہ کو اپنی نئی فلم میں بیمار حیسنہ کا کردار نبھانے کی کی پیشکش کی جسے کرینہ نے نبھانے کی حامی بھرلی مگر جب فلم کی شوٹنگ شروع ہونے والی ہیں تو انھوں نے اس کردار کو کرنے سے انکار کردیا ہے اور کہا ہے کہ وہ خود کو زہنی مریضہ کے کردار کے لیے موضوع نہیں سمجھتی اس لیے فلم میں کام نہیں کرسکتی ۔

کرینہ کے عین وقت پر انکار نے ہدایتکار راجکمار گپتا کو پریشانی میں مبتلا کردیاہے اور وہ نئی اداکارہ کی تلاش میں ہیں تاکہ فلم کی شوٹنگ بروقت شروع کی جاسکے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں