پی پی ایل کی جانب سے مٹیاری میں گیس ذخائرملنے کااعلان

کنویں سے پیداوار کے حصول کی مجموعی صلاحیت کا تعین جانچ مکمل ہونے کے بعد ہو سکے گا۔


Business Reporter December 17, 2015
کنویں سے پیداوار کے حصول کی مجموعی صلاحیت کا تعین جانچ مکمل ہونے کے بعد ہو سکے گا۔ فوٹو : فائل

لاہور: پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ نے اپنے شراکت داروں گورنمنٹ ہولڈنگز (پرائیویٹ) لمیٹڈ اور ایشیا ریسورسز آئل لمیٹڈ کے ساتھ مل کر سندھ کے ضلع مٹیاری میں دریافتی کنویں حاتم ایکس1 سے گیس کی دریافت کا اعلان کردیا۔

اس کنویں کی کھدائی کا آغاز8 اکتوبر2015 کو ہوا جسے26 نومبر کو 3ہزار 800 میٹرزکی حتمی گہرائی تک پہنچایا گیا،وائر لائن لوگز کی بنیاد پر لوورگورو فارمیشن میں ہائیڈروکاربن رکھنے والے زونز کی نشاندہی کی گئی، لوورگورو فارمیشن کی میسو سینڈ میں 48/64" انچ چوک سائزپرابتدائی جانچ کے دوران یومیہ 56ایم ایم ایس سی ایف گیس حاصل ہوئی۔

جس سے حاتم ایکس 1 میں تجارتی مقاصد کے لیے گیس کی موجودگی کی تصدیق ہوئی، کنویں سے گیس کے بہاؤ کی رفتار کا تعین کرنے کے لیے مختلف چوک سائزوں پر بہاؤ حاصل کیا جارہا ہے۔ کنویں سے پیداوار کے حصول کی مجموعی صلاحیت کا تعین جانچ مکمل ہونے کے بعد ہو سکے گا۔ واضح رہے کہ پی پی ایل گمبٹ ساؤتھ بلاک میں 65 فیصد کاروباری حصہ داری کے ساتھ آپریٹر ہے جبکہ گورنمنٹ ہولڈنگز (پرائیویٹ ) لمیٹڈ اور ایشیا ریسورسز آئل لمیٹڈ کا حصہ بالترتیب 25 اور 10فیصد ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |