سولر پینل آئندہ 6 ماہ تک پیشگی ٹیرف میں ساڑھے 5 روپے فی یونٹ کمی

قیمتوں میں کمی کے باعث ٹیرف کم ہوا، بلاتعطل توانائی پیداوار کیلیے کوشاں ہیں، نیپرا

قیمتوں میں کمی کے باعث ٹیرف کم ہوا، بلاتعطل توانائی پیداوار کیلیے کوشاں ہیں، نیپرا ۔ فوٹو فائل

عالمی مارکیٹ میں سولر پینلز کی قیمتیں کم ہونے کے باعث نیپرا نے آئندہ 6 ماہ تک پیشگی ٹیرف میں 5 روپے 47 پیسے فی یونٹ تک کمی کی منظوری دے دی ہے۔


نیپرا کے مطابق ملک کے شمال میں لگنے والے سولر پاور منصوبوں کیلیے ٹیرف17 روپے فی یونٹ سے کم کر کے 11 روپے 35 پیسے تا 11 روپے 53 پیسے فی یونٹ مقرر کیا گیا ہے۔ جنوب میں لگنے والے منصوبوں کیلیے ٹیرف 16 روپے 30 پیسے فی یونٹ سے کم کر کے 10 روپے 72 پیسے تا 10 روپے 89 پیسے فی یونٹ مقرر کیا گیا ہے۔

عالمی مارکیٹ میں سولر پینل کی قیمتوں میں کمی کے باعث ٹیرف میں کمی کی گئی۔ نیا پیشگی سولر ٹیرف یکم جنوری 2016 سے قابل عمل ہو گا۔
Load Next Story