بھارتی پولیس نے مسلمان شہری کو القاعدہ کا دہشت گرد قرار دے دیا

اترپردیش کے غریب گھرانے سے تعلق رکھنے والے آصف کو دہشت گردی کے الزام میں پکڑ لیا


INP December 17, 2015
اترپردیش کے غریب گھرانے سے تعلق رکھنے والے آصف کو دہشت گردی کے الزام میں پکڑ لیا فوٹو: فائل

ISLAMABAD: بھارت میں مسلمانوں کو تنگ کرنے کے لیے نت نئے طریقہ کار اختیار کیے جاتے ہیں، کبھی گائے ذبح کرنے پر پابندی عائد کی جاتی ہے تو کبھی عید کے موقع پر اسکولوں میں چھٹیاں ختم کر دی جاتی ہیں اور اب مسلمانوں کو دہشت گرد قرار دے کر ان کی گرفتاریوں کا سلسلہ بھی شروع ہو چکا ہے۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی پولیس نے ایک کارروائی کے دوران مسلمان شہری محمد آصف کو القاعدہ کا دہشت گرد قرار دے کر گرفتار کر لیا۔ ریاست اترپردیش کے غریب گھرانے سے تعلق رکھنے والے آصف کو دہشت گردی کے الزام میں گرفتارکیا گیا۔ اہلخانہ نے الزام عائد کیا ہے کہ آصف کا القاعدہ سے کوئی تعلق نہیں، صرف ملسمان ہونے کی سزا دی جا رہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں