فیصل آباد میں ماں نے 3 کمسن بیٹیوں کو زہر پلاکر خودکشی کرلی

زہرملا دودھ پینے سے 8 ماہ کی نورفاطمہ اور 6 سالہ بسمہ انتقال کرگئیں جب کہ ایک زیر علاج ہے

عائشہ بی بی کا شوہرعباس فرار ہوگیا ہے۔ فوٹو: فائل

مکوانا کے علاقے ڈھڈی والا میں ایک خاتون نے گھریلوجھگڑے پراپنی 3 کمسن بچیوں کوزہرپلانے کے بعد خود بھی اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق فیصل آباد میں مکوانا کے علاقے ٹھڈی والا کی رہائشی عائشہ بی بی نے اپنے شوہر کے ساتھ گھریلو حالات سے تنگ آکر گندم میں رکھی جانے والی گولیوں کو دودھ میں گھول کر اپنی 3 بچیوں 8 ماہ کی نور فاطمہ، 6 سالہ بسمہ اور12 سالہ شہربانو کو پلائیں اور اس کے بعد خود بھی زہریلا دودھ پی لیا۔


چاروں ماں بیٹیوں کو اسپتال پہنچایا گیا جہاں عائشہ بی بی ، نور فاطمہ اور بسمہ دم توڑ گئی جب کہ شہر بانو کی حالت خطرے سے باہرہے۔

Load Next Story