بلدیاتی الیکشن پنجاب میں ن لیگ سندھ میں پی پی بدستور سرفہرست

پنجاب میں ن لیگ نے 17 میں سے 9، سندھ میں پیپلز پارٹی نے 67 میں سے 53نشستیں جیت لیں


ویب ڈیسک December 17, 2015
پنجاب میں ن لیگ نے 17 میں سے 9، سندھ میں پیپلز پارٹی نے 67 میں سے 53نشستیں جیت لیں، فوٹو: فائل

PESHAWAR/ KARACHI: پنجاب اور سندھ کے بلدیاتی انتخابات کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پنجاب میں مسلم لیگ (ن) 9 اور سندھ میں پیپلز پارٹی 53 نشستوں کے ساتھ سرفہرست ہے۔

پنجاب کے 21 اور سندھ کے 16 اضلاع کے متعدد حلقوں میں ملتوی ہونے والے بلدیاتی انتخابات کیلیے پولنگ ہوئی۔ غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پنجاب کی 17 نشستوں میں ن لیگ 9 سیٹیں لیکر سرفہرست ہے۔ آزاد 6، پی ٹی آئی اور ضیاء لیگ 1، 1 سیٹ پر کامیابی حاصل کر سکیں۔

سندھ کی 67 میں سے 65 نشستوں کے غیر حمتی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی 53 نشستوں کے ساتھ سرفہرست اور 6 نشستوں پر آزاد امیدوار کامیاب ہوئے جبکہ فنکشنل لیگ اور ایم کیو ایم 3، 3 نشستوں پر کامیاب ہو سکی۔

کراچی میں ضلع شرقی وغربی میں جنرل کونسلر کی نشستوں پر ضمنی انتخابات پر امن طریقے سے منعقدہوئے۔غیرسرکاری وغیر حتمی نتائج کے مطابق ایم کیوایم اورپیپلزپارٹی کے امیدوار کامیاب ہو گئے۔ ضلع شرقی کی یونین کمیٹی 28وارڈنمبرایک کی جنرل کونسلرکی نشست پر یم کیوایم کے امیدوار سید شاکر علی 1230ووٹ لے کرکامیاب ہوگئے،ان کے مدمقابل جماعت اسلامی کے امیدوارکو 15 اورپیپلزپارٹی کے امیدوار کو4 ووٹ ملے،ضلع غربی کی یونین کونسل4کے وارڈ نمبر 2میں جنرل کونسلرنشست پر پیپلزپارٹی کے امیدوارسلیم رند 598ووٹ لیکرکامیاب ہوگئے جبکہ مدمقابل مسلم لیگ(ن)کے امیدوارنے6اور تحریک انصاف نے ایک ووٹ حاصل کیا،دونوں اضلاع میں خواتین کی بڑی تعداد نے ووٹ کاسٹ کیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں