بالی ووڈ سپرہٹ جوڑی کے درمیان دوریاں بڑھنے لگیں

فلم تماشا کی پروموشن کے لئے دپیکا پڈوکون کا ساتھ دینے پرکترینہ اور رنبیر کے درمیان اختلافات پیدا ہوئے،رپورٹ


ویب ڈیسک December 17, 2015
فلم تماشا کی پروموشن کے لئے دپیکا پڈوکون کا ساتھ دینے پرکترینہ اور رنبیر کے درمیان اختلافات پیدا ہوئے،رپورٹ۔ فوٹو:فائل

ISLAMABAD: بالی ووڈ ہٹ جوڑی رنبیر کپور اور کترینہ کیف کے درمیان دوریاں بڑھنے لگ گئیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کترینہ کیف اور رنبیر کپور ممبئی کے ایک اپارٹمنٹ میں ایک ساتھ رہ رہے تھے لیکن اب دونوں کے درمیان اختلافات بڑھنے لگے ہیں جب کہ افواہیں گردش کرنے لگی ہیں کہ بالی ووڈ مقبول ترین جوڑی کے درمیان تعلقات اب مایوس کن اختتام تک پہنچ چکے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق رنبیر کپور فلم تماشا کی پروموشن کے لئے اپنی سابق محبوبہ دپیکا پڈوکون کے ہمراہ مصروف تھے اوریہی مصروفیت ان کی موجودہ گرل فرینڈ کو ایک آنکھ نہ بھائی اورکترینہ نے ان سے گلے شکوے شروع کردیئے ہیں جو دونوں کے درمیان علیحدگی کی حد تک پہنچ چکے ہیں اوراب امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ یہ بالی ووڈ جوڑی اب ایک ساتھ نہیں دکھائی دے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں