ترکی میں غیر قانونی طور پر مقیم 5 پاکستانی ملک بدر

ایف آئی اے نے ملک بدر کئے گئے افراد کو حراست میں لے کر پاسپورٹ سیل منتقل کردیا


ویب ڈیسک December 17, 2015
ترکی سے ملک بدر کئے گئے افراد کا تعلق گجرات، جہلم، پشاور اور مردان سے ہے۔ فوٹو: فائل

ترکی میں غیر قانونی طور پر مقیم 5 پاکستانیوں کو ملک بدر کر دیا گیا ہے جنھیں ایف آئی اے نے اپنی تحویل میں لے لیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ترکی نے غیر قانونی طور پر مقیم 5 پاکستانیوں کو نجی ایئر لائن کی پرواز کے ذریعے اسلام آباد کے بے نظیر انٹر نیشنل ایئرپورٹ پہنچایا۔ ملک بدر کئے گئے افراد کی شناخت علی خان، اقبال جنید، طارق، امتیاز اور ناصر کے ناموں سے ہوئی ہے، ملک بدر کئے گئے افراد کا تعلق گجرات، جہلم، پشاور اور مردان سے ہے۔

ایف آئی اے نے ملک بدر کئے گئے افراد کو حراست میں لے کر پاسپورٹ سیل منتقل کردیا جہاں ان سے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں