پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف اسلامی فوجی اتحاد میں شمولیت کی تصدیق

34 ملکی اتحاد کا خیرمقدم دہشت گردی کیخلاف موقف کے باعث کیا تاہم مزید تفصیلات کا انتظار ہے، ترجمان دفتر خارجہ


ویب ڈیسک December 17, 2015
پاکستان اور افغانستان کا مفاد الزامات بڑھانے سے نہیں بلکہ ایک دوسرے سے خوشگوار تعلقات بنانے میں ہے، قاضی خلیل اللہ. فوٹو: فائل

ISLAMABAD: پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف سعودی عرب کی سربراہی میں بننے والے 34 ممالک پر مشتمل اسلامی فوجی اتحاد میں شمولیت کی تصدیق کردی ہے۔



اسلام آباد میں صحافیوں کو ہفتہ وار پریس بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ قاضی خلیل اللہ کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے خلاف علاقائی اور عالمی کوششوں کو سراہتے ہیں جب کہ پاکستان اور سعودی عرب دہشت گردی سمیت مختلف شعبوں میں شراکت دار ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ 34 ملکی اتحاد کا خیرمقدم دہشت گردی کے خلاف موقف کے باعث کیا تاہم اتحاد کے حوالے سے مزید تفصیلات کا انتظار ہے جس کے بعد اس بات کا فیصلہ کریں گے کہ سعودی اتحاد میں کس حد تک شامل ہوں گے۔



ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ آرمی پبلک اسکول کے شہداء کے جذبوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جب کہ ہارٹ آف ایشیاء کانفرنس پاکستان اور خطے کے لئے مفید ثابت ہوئی۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان افغانستان میں امن عمل کا خواہاں اور مفاہمتی عمل میں سہولت کار کا کردار ادا کر رہا ہے، پاکستان اور افغانستان کا مفاد الزامات بڑھانے سے نہیں بلکہ ایک دوسرے سے خوشگوار تعلقات بنانے میں ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |