ن لیگی رہنما بھولاگجر قتل کیس میں مجرم ایاز ببلی کو 4 بارعمر قید اور جرمانے کی سزا
مجرم ایاز ببلی کو گزشتہ ماہ ہی انٹرپول کے ذریعے دبئی سے گرفتار کر کے پاکستان لایا گیا تھا
NEW DELHI:
انسداد دہشت گردی کی عدالت نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما بھولا گجر قتل کیس میں جرم ثابت ہونے پر مجرم ایاز ببلی کو 4 بار عمر قید اور 20 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق فیصل آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے بھولا گجر قتل کیس میں مجرم ایاز ببلی کو 4 بار عمر قید اور 20 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی ہے۔
یاد رہے کہ وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ بھی بھولا گجر قتل کیس میں اپنا بیان حلفی جمع کرا چکے ہیں جس میں انھوں نے اپنے اوپر لگنے والے تمام الزامات کی سختی سے تردید کی تھی کہ انہوں نے بھولا گجر کو قتل کروایا۔
واضح رہے کہ مجرم ایاز ببلی کو گزشتہ ماہ ہی انٹرپول کے ذریعے دبئی سے گرفتار کر کے پاکستان لایا گیا تھا جب کہ اسی مقدمے میں عدالت پہلے ہی 2 مجرموں کو 4، 4 مرتبہ سزائے موت اور 2 دیگر مجرموں کو 4، 4 مرتبہ عمر قید کی سزا بھی سنا چکی ہے۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنما بھولا گجر کو 9 جنوری 2015 کو جھنگ بازار میں فائرنگ کر کے قتل کیا گیا تھا۔