فلم باجی راؤ مستانی کی پاکستان میں ریلیز پر پابندی کا امکان

مرکزی فلم سرٹی فکیشن بورڈ نے فلم کو مسلمانوں کے خلاف قرار دے کر اس پر پابندی لگانے پر غور شروع کردیا


ویب ڈیسک December 17, 2015
فلم خالصتاً ہندی زبان میں ہونے کے علاوہ اس میں عریاں مناظر بھی ہیں،مرکزی فلم سرٹی فکیشن بورڈ فوٹو:فائل

ISLAMABAD: پاکستان کے مرکزی فلم سرٹیفیکیشن بورڈ نے سنجے لیلا بھنسالی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم "باجی راؤ مستانی" پرپابندی لگانے پرغور شروع کردیا جب کہ فلم کل ریلیز ہونے جارہی ہے۔

مرکزی فلم سرٹیفکیشن بورڈ کے چیئرمین مبشر حسن کا کہنا ہے کہ فلم "باجی راؤ مستانی" تاریخ پرمبنی رومانوی ڈرامہ فلم ہے جو مسسلمانوں کے خلاف ہے جب کہ فلم خالصتاً ہندی زبان میں ہونے کے علاوہ اس میں عریاں مناظر بھی ہیں اس لئے اسے پاکستان میں ریلیز کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ انہوں نے کہا کہ سرٹیفکیشن بورڈ کے پینل نے ابتدائی طورپرفلم کو مسترد کردیا ہے جب کہ لوکل ڈسٹری بیوٹرز کو بورڈ کے فیصلے پرعملدرآمد کی ہدایات بھی جاری کردی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ فلم باجی راؤ مستانی تاریخی رومانوی فلم ہے جس میں رنبیر کپورمراٹھا پیشوا کا کردارادا کررہے ہیں جب کہ اداکارہ دپیکا پڈوکون ان کی دوسری بیوی کا کردار نبھائیں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں