پرویز مشرف نے احمد رضا قصوری کی پارٹی رکنیت معطل کردی
احمد رضا قصوری کی رکنیت پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر معطل کی گئی، ذرائع
آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ پرویز مشرف کی ہدایت پر احمد رضا قصوری کی پارٹی رکنیت معطل کردی گئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق آل پاکستان مسلم لیگ نے احمد رضا قصوری کی پارٹی رکنیت معطل کردی ہے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق احمد رضا قصوری اپنے آپ کو پارٹی کا مرکزی صدر ظاہر کررہے تھے جب کہ انہیں یہ عہدہ حاصل نہیں تھا اس کے علاوہ انہوں نے متعدد بار پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کی جس پر انہیں شوکاز نوٹس جاری کیے گئے تاہم ان کی جانب سے کسی نوٹس کا کوئی تسلی بخش جواب نہیں دیا گیا ۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ احمد رضا قصوری نے پارٹی کی اجازت کے بغیر کئی پروگرام میں منعقد کیے جس پر پارٹی کے سربراہ پرویز مشرف کی ہدایت پر ان کی رکنیت معطل کردی گئی۔
واضح رہے کہ احمد رضا قصور پارٹی کے سربراہ پرویز مشرف کے قریبی ساتھیوں میں شمار کیے جاتے ہیں جب کہ انہوں نے سابق صدر کے خلاف سنگین غداری کیس کی بھی پیروی کی تھی۔