مسلمانوں پر تشدد جیسے واقعات بھارت کے لیے شرمناک ہیں بھارتی اداکار اوم پوری

واقعے میں ملوث تمام افراد کو سخت سے سخت سزائیں دی جائیں تاکہ مسلمانوں کو تحفظ کا یقین ہوسکے، لاہور میں میڈیا سے گفتگو


ویب ڈیسک December 17, 2015
واقعے میں ملوث تمام افراد کو سخت سے سخت سزائیں دی جائیں تاکہ مسلمانوں کو تحفظ کا یقین ہوسکے، لاہور میں میڈیا سے گفتگو، فوٹو: فائل

بالی ووڈ کے نامور اداکار اوم پوری نے کہا کہ دادری میں جو کچھ ہوا وہ ہمارے ماتھے پر داغ ہے اور ایسے واقعات بھارت کے لیے شرمناک ہیں۔

پاکستان آمد پر لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے اوم پوری کا کہنا تھا کہ بھارت میں ایک ارب سے زائد کی آبادی ہے جس میں 22 کروڑ سے زائد مسلمان آباد ہیں اس کے باوجود دادری جیسے واقعات بھارت کے ماتھے پر داغ کے مترادف ہیں جس کی شدید مذمت کرتا ہوں اور اس طرح کے واقعات ہمارے لیے شرمناک ہیں جب کہ اس واقعے میں ملوث افراد کمینے ہیں جنہیں سخت سے سخت سزائیں دی جائیں تاکہ مسلمانوں کو تحفظ کا یقین ہوسکے۔

واضح رہے کہ 28 ستمبر کو اترپردیش کے علاقے دادری میں ہندو انتہا پسندوں نے اخلاق نامی مسلم شہری اور اس کے بیٹے کو گائے کا گوشت کھانے کے شبے میں شدید تشدد کا نشانہ بنایا تھا جس کے نتیجے میں اخلاق زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گیاتھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔