پاکستان اور بھارت کو ماضی میں رہنے کی بجائے آگے بڑھنا چاہیے مشیر قومی سلامتی

دونوں ممالک تمام مسائل حل کریں اورانہیں آئندہ نسلوں کے لیے نہ چھوڑیں، ناصر خان جنجوعہ


ویب ڈیسک December 17, 2015
دونوں ممالک تمام مسائل حل کریں اورانہیں آئندہ نسلوں کے لیے نہ چھوڑیں، ناصر خان جنجوعہ، فوٹو: فائل

پاکستان کے قومی سلامتی کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر جنجوعہ نے کہا ہےکہ پاکستان اور بھارت کو ماضی کے متنازعہ مسئلوں میں الجھے رہنے کی بجائے آگے بڑھنا چاہیے۔

بھارتی اخبار کو دیئے گئے انٹرویو میں قومی سلامتی کے مشیر ناصر جنجوعہ نے کہا کہ ان کی اپنے بھارتی ہم منصب اجیت دوویل سے ملاقات ایک اچھی شروعات ہے، دونوں نے ایک دوسرے کے ساتھ کام کرنے میں خود کو انتہائی پرسکون محسوس کیا اور خوشگوار ماحول میں ملاقات ہوئی۔

ناصر جنجوعہ نے کہا کہ بھارت کو بتا دیا ہے کہ دونوں ملکوں کو ماضی میں جمے رہنے کی بجائے آگے کی طرف بڑھنا چاہیے اور مستقبل کے بارے میں سوچنا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک تمام مسائل حل کریں اور انہیں آئندہ نسلوں کے لیے نہ چھوڑیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے لوک سبھا میں ایسے ہی خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان کے ساتھ جنگ مسئلے کا حل نہیں لہٰذا دہشت گردی کے سائے کو دور کرنے کا واحد راستہ صرف مذاکرات ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔