لاہورمیں خودکش حملوں کا خطرہ ہے سیکریٹری داخلہ پنجاب

آج جمعے کے موقع پر مساجد، امام بارگاہوں پر پولیس جوان اور کمانڈوز تعینات ہوں گے


Numainda Express December 18, 2015
آج جمعے کے موقع پر مساجد، امام بارگاہوں پر پولیس جوان اور کمانڈوز تعینات ہوں گے ۔ فوٹو: فائل

سیکریٹری داخلہ پنجاب میجر (ر) اعظم سلیمان خان نے کہا کہ لاہور میں بدستور خودکش حملوں کا خطرہ موجود ہے۔

ایجنسیوں کی رپورٹ پر محکمہ داخلہ نے پورے صوبے میں سیکیورٹی کے حوالے سے پولیس اور قانوں نافذ کرنے والے اداروں کو خبر دار کیا کہ جن شہروں میں خود کش حملوں کا خدشہ ہے وہاں حملہ آور پیدل، موٹر سائیکل یا موٹر کار پر سوار ہو گا اور عمر 20 سے23 سال تک ہو سکتی ہے، حملہ آور سر پر ہیلمٹ پہنے ہوئے، شلوار قمیض یا پینٹ شرٹ میں ملبوس ہو سکتے ہیں۔

سیکریٹری داخلہ نے کہا کہ صوبے میں سیکیورٹی اور امن و امان کی صورت حال کو قابو میں رکھنے کیلیے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں، 5 اضلاع لاہور، ملتان، گوجرانوالہ، مظفر گڑھ اور راولپنڈی کو حساس قرار دیا گیا ہے، آج جمعے کے موقع پر پنجاب میں مساجد، امام بارگاہوں اور دربار کی حفاظت کے لیے پولیس کے جوان اور کمانڈوز تعینات ہوںگے، ہنگامی بنیادوں پر ٹریننگ کرنیوالے رنگروٹس کو بھی تعینات کیا گیا ہے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |