وزیراعظم کی زیرصدارت اعلی سطح کا اجلاس آرمی چیف بھی شریک
ایکسپریس نیوزکے مطابق وزریراعظم نوازشریف کی زیرصدارت اعلی سطح کے اجلاس میں وزیردفاع خواجہ آصف، وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار، وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار، وزیراعظم کے مشیر برائے امورخارجہ سرتاج عزیز،سربراہ پاک فوج جنرل راحیل شریف، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر، مشیربرائے قومی سلامتی ناصر خان جنجوعہ، معاون خصوصی طارق فاطمی سمیت دیگر سول و عسکری حکام نے شرکت کی۔
اجلاس میں ملکی اندرونی و بیرونی سیکیورٹی صورتحال سمیت کراچی میں جاری ٹارگٹڈ آپریشن، ہارٹ آف ایشیا کانفرنس کے کامیاب انعقاد اورافغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔