ملک حالت جنگ میں جب کہ سندھ حکومت حالت بھنگ میں ہے سینیٹر مشاہد اللہ

سینیٹر مشاہد اللہ خان کے بیان پر پیپلز پارٹی کے اراکین نے شدید احتجاج کیا گیا اور اجلاس کا واک آؤٹ بھی کیا


ویب ڈیسک December 18, 2015
ڈپٹی چیرمین سینیٹ نے سینیٹر مشاہد اللہ کے الفاظ کارروائی سے حذف کر دیئے۔ فوٹو: فائل

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سینیٹر مشاہد اللہ خان کا کہنا ہے کہ ایک طرف ملک حالت جنگ میں ہے تو دوسری جانب حکومت سندھ حالت بھنگ میں ہے۔

ڈپٹی چیرمین سینیٹ مولانا عبد الغفور حیدری کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر مشاہد اللہ خان نے رینجرز کے اختیارات محدود کرنے پر سندھ حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ملک حالت جنگ میں ہے جب کہ سندھ حکومت حالت بھنگ میں ہے۔

سینیٹر مشاہد اللہ خان کے بیان پر پیپلز پارٹی کے اراکین نے شدید احتجاج کرتے ہوئے اجلاس کا واک آؤٹ کیا، پیپلز پارٹی کے شدید احتجاج پر مسلم لیگ (ن) کے رہنما نے اپنے الفاظ پر معذرت کی جب کہ ڈپٹی چیرمین سینیٹ نے سینیٹر مشاہد اللہ کے الفاظ کارروائی سے حذف کر دیئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |