وزارت داخلہ نے کالعدم تنظیموں سے متعلق فہرست سینیٹ میں پیش کردی

کالعدم تنظیموں میں سپاہ صحابہ، تحریک جعفریہ پاکستان اور لشکرجھنگوی سمیت 61 تنظیمیں شامل ہیں۔


ویب ڈیسک December 18, 2015
کالعدم تنظیموں میں سپاہ صحابہ، تحریک جعفریہ پاکستان اور لشکرجھنگوی سمیت 61 تنظیمیں شامل ہیں۔ فوٹو : فائل

ISLAMABAD: وزارت داخلہ نے سینیٹ میں کالعدم تنظیموں کی فہرست پیش کردی جس کے مطابق کالعدم تنظیموں میں سپاہ صحابہ، تحریک جعفریہ پاکستان سمیت 61 تنظیمیں شامل ہیں۔

ڈپٹی چیئرمین مولانا عبدالغفور حیدری کی زیرصدارت سینیٹ کا اجلاس ہوا جس میں وزارت داخلہ کی جانب سے کالعدم تنظیموں سے متعلق رپورٹ پیش کی گئی۔ وزارت داخلہ کی جانب سے کالعدم قراردی گئی تنظیموں میں لشکرجھنگوی، سپاہ محمد پاکستان، جیش محمد،تحریک جعفریہ پاکستان، ،تحریک اسلامی، بلوچستان ری پبلکن آرمی، لشکربلوچستان اور داعش سمیت 61 تنظیمیں شامل ہیں جب کہ جماعت الدعوہ کالعدم جماعتوں کی فہرست میں شامل نہیں جس کے حوالے سے وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ اس کی نگرانی کی جارہی ہے۔

وزارت داخلہ نے دہشت گردی کے خلاف کارروائیوں سے متعلق صوبے وارتفصیلات سے متعلق تحریری جواب ایوان میں پیش کیا جس میں کہا گیا کہ ملک میں رواں سال دہشت گردی کے ایک ہزار 113 واقعات پیش آئے جب کہ سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کے دوران 637 دہشت گرد ہلاک اور 710 کو گرفتار کیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں