پاکستان کو سعودی فوجی اتحاد کا حصہ بننا ہے تو معاملہ ایوان میں لایا جائے عمران خان

 کراچی سے رینجرز کو واپس بلایا گیا تو ایک بار پھر لوگوں کو چن چن کر قتل کیا جائے گا، چیرمین تحریک انصاف


ویب ڈیسک December 18, 2015
وزیراعظم نواز شریف ذاتی مفاد کو ملکی مفادات پر ترجیح دیتے ہیں، عمران خان. فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ اگر دہشت گردی کے خلاف سعودی فوجی اتحاد کا حصہ بننا ہے تو اس معاملے کو بحث کے لئے قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے۔

لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ اگرپاکستان کو دہشت گردی کے خلاف سعودی فوجی اتحاد کا حصہ بننا ہے تو اس معاملے کو بحث کے لئے قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے، وزیراعظم نواز شریف ذاتی مفاد کو ملکی مفادات پر ترجیح دیتے ہیں، حکومت جان بوجھ کر معاملات کو قومی اسمبلی میں نہیں لاتی۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان تجارتی تعلقات سے دونوں ممالک کی عوام کو فائدہ ہو گا، تجارت کے ذریعے ہی غربت اور بے روز گاری پر قابو پانا ممکن ہے۔

تحریک انصاف کے چیرمین نے کہا کہ کراچی میں رینجرز کی جانب سے آپریشن کے باعث امن و امان کی صورت حال میں کافی بہتری آئی ہے، اگر کراچی سے رینجرز کو واپس بلایا گیا تو وہاں ایک مرتبہ پھر لوگوں کو چن چن کر قتل کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ آپریشن ضرب عضب اور نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد روکا گیا تو ملک کو نقصان ہو گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں