سندھ حکومت ڈاکٹرعاصم کے حق میں بیان دینے کیلئے دباؤ ڈال رہی ہے اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر
مجھے مقدمے سے علیحدہ کرنے کی سازشیں کی جارہی ہیں، مشتاق جہانگیری
پیپلز پارٹی کے رہنما ڈاکٹر عاصم کے مقدمے میں اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر مشتاق جہانگیری نے الزام عائد کیا ہے کہ صوبائی حکومت کی جانب سے ڈاکٹر عاصم کے حق میں بیان دینے کے لئے دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈاکٹر عاصم کے مقدمے میں اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر مشتاق جہانگیری کی جانب سے سندھ ہائی کورٹ میں ایک درخواست دائر کی گئی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ڈاکٹر عاصم کے مقدمے میں مجھے اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر تعینات کیا گیا تھا تاہم اب حکومت کی جانب سے ڈاکٹرعاصم کی حمایت میں دلائل دینے کے لئے دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔
درخواست گزار کی جانب سے محکمہ داخلہ سندھ، پراسیکیوٹر جنرل سندھ اور دیگرکو فریق بناتے ہوئے کہا گیا ہے کہ مجھے مقدمے سے علیحدہ کرنے کی سازشیں کی جارہی ہیں لہذا حکومت کو میرے خلاف اقدامات سے روکا جائے۔
واضح رہے کہ سابق صدر آصف زرداری کے قریبی ساتھی اور سابق مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم پر اپنے اسپتال ضیاء الدین میں دہشت گردوں کو علاج و معالجے کی سہولیات فراہم کرنے اور زمینوں پر قبضے سمیت کرپشن کے مقدمات درج ہیں۔