جدہدبئی سے اسلام آباد آنیوالے50 مسافروں کا سامان گم ہوگیا

پی آئی اے کی پرواز سے پہنچے، ایئرپورٹ پرگھنٹوں انتظارکیا سامان ملا نہ عملے کی مدد


Jahangir Minhas October 27, 2012
پی آئی اے کی پرواز سے پہنچے، ایئرپورٹ پرگھنٹوں انتظارکیا سامان ملا نہ عملے کی مدد، فوٹو: فائل

قومی ایئرلائن پی آئی اے کی انتظامیہ کی نا اہلی اور غفلت کے باعث جمعہ کی صبح کراچی سے اسلام آباد آنے والی پرواز پی کے300 میں سوار 50 مسافروں کا سامان گم ہوگیا۔

جس کی وجہ سے بڑی تعداد میں جومسافر جدہ اور دبئی سے کراچی اور پھر پی آئی اے کی پرواز سے کراچی سے اسلام آباد پہنچے تھے انھیں اپنے سامان کی فراہمی کیلیے گھنٹوں بینظیر انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر انتظار کرنا پڑا اسکے باوجود مسافروں کو سامان مل سکا اور نہ ہی پی آئی اے کا عملہ ان کی مدد کو پہنچا۔

جمعے کی صبح نوبجے پرواز کے لینڈ کرنے کے باوجود دوپہر دو بجے تک اپنا سامان تلاش کرتے رہے بعدازاں ایئرپورٹ پرموجود تین پی آئی اے کے اہکاروں نے ان مسافروں کو بتایا کہ ان کا سامان کراچی ایرپورٹ سے جہاز میں رکھا ہی نہیں گیااور یہ واقعہ پی آئی اے کراچی آفس کی نا اہلی کی وجہ سے پیش آیا ہے ہمارے پاس عید کی چھٹیوں کی وجہ سے اسٹافموجود نہیں لہٰذا ان کا سامان عیدکے بعد تلاش کیا جائے گا۔

اس دوران جدہ سے آئے ایک مسافرناصر حسنین نے ایکسپریس کو بتایا کہ پی آئی اے کا عملہ مسافروں کے ساتھ تعاون کی بجائے خاموش تماشائی بنا رہا جبکہ عید کیلیے دیارغیر سے آنیوالے پاکستانی ایئر پورٹ پر پریشان ہوتے رہے انھوں نے چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری اور چیرمین پی آئی اے سے مذکورہ واقعے کی انکوائری کرانے کے ساتھ ساتھ غفلت کا مظاہرہ کرنیوالے پی آئی اے کے عملے کیخلاف فوری کارروائی کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |