لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں کریکر حملہ 2 افراد زخمی

وزیراعلیٰ پنجاب نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس حکام سے رپورٹ طلب کرلی


ویب ڈیسک December 18, 2015
وزیراعلیٰ پنجاب نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس حکام سے رپورٹ طلب کرلی، فوٹو: فائل

تھانہ نواب ٹاؤن کے علاقے جوہر ٹاؤن میں موٹر سائیکل سوار نامعلوم ملزمان کے کریکر حملے میں 2 افراد زخمی ہوگئے جب کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے واقعے کا نوٹس لے لیا۔

ایکسپریس نیوز کےمطابق لاہور میں تھانہ نواب ٹاؤن کی حدود جوہر ٹاؤن میں موٹرسائیکل پر سوار 2 نامعلوم ملزمان کریکر پھینک کر فرار ہوگئے، کریکر حملے سے علاقہ زور دار دھماکے سے گونج اٹھا جس سے شدید خوف و ہراس پھیل گیا جب کہ اس کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہوگئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھا کرنا شروع کردیئے جب کہ ملزمان کی تلاش کے لیے بھی علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی ہے۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کرلی ہے جکہ وزیراعلیٰ نے زخمیوں کو علاج معالجے کی بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی ہے.

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں