صنم سعید کی اگلے برس چار فلمیں سینما اسکرین کی زینت بنیں گی
اداکارہ کی فلم ’’ماہ میر‘‘ معروف شاعر میر تقی میر پر جب کہ ’’رحیم ‘‘ شیکسپیئر کے ڈرامہ میڑرفور میڑرپربنائی جارہی ہے
معروف ماڈل واداکارہ صنم سعید کی اگلے برس4 فلمیں سینماگھروں کی زینت بنیں گی جن میں ''ماہ میر''، ''بچانا''، ''دوبارہ پھر سے'' اور معروف رائٹر شیکسپیئر کی مزاحیہ ڈرامہ ''میڑر فور میڑر'' پر بنائی جانے والی فلم ''رحیم'' شامل ہیں۔
صنم سعید کو مہرین جبار نے بطور ڈائریکٹر اپنی دوسری فلم ''دوبارہ پھر سے'' میں مرکزی ہیروئن لیا ہے جس میں ان کے علاوہ عتیقہ اوڈھو، عدیل حسین، حریم فاروق، طوبی صدیقی، علی کاظمی، شاز خان اور چائلڈ اسٹار موسی شامل ہیں ۔ اداکارہ ''رحیم'' کے حوالے سے بھی کافی پرجوش ہیں کیونکہ یہ پہلی پاکستانی فلم ہے جو شیکسپیئر کے کسی ڈرامہ پر بنائی گئی ہے ۔ فلم کے پروڈیوسر رائٹر محمود جمال کے مطابق شیکسپیئر ہرنسل کے پسندیدہ رائٹر ہیں جنھوں نے اپنے ڈراموں میں ہمیشہ امن ، محبت اور انصاف کے ساتھ سول سوسائٹی کے ان مسائل کو بھی اجاگر کیا جنھیں نظر انداز کیا گیا۔موجودہ حالات میں جب پاکستانی پردہ اسکرین پر کافی کچھ بدل چکا ہے، نئے اور منفرد موضوعات پر فلمیں بن رہی ہیں۔
ایسے میں شیکسپیئر جیسے رائٹر کے مزاحیہ ڈرامہ ''میڑ ر فور میڑر'' کا انتخاب کرکے اسے فلم کی شکل میں پیش کرنے کا فیصلہ کیا، جس کے مرکزی کردار کے لیے صنم سعید کا انتخاب کیا ، کیونکہ اس کردار کے لیے ان سے بہتر دوسری کوئی چوائس نہیں تھی ۔انھوں نے اپنی پرفارمنس کے ذریعے اپنے انتخاب کو درست ثابت کیا ،فلم بین جب انھیں پردہ اسکرین پر دیکھیں گے تو ایسے ہی محسوس ہوگا کہ یہ کردار اسی کے لیے ہی لکھا گیا ہے۔محمود جمال نے کہا کہ پہلا پاکستانی فلم میکر ہوں کہ جس نے شیکسپیئر کے ڈرامہ پر فلم بنائی ہے۔ اس فلم کی تمام تر عکسبندی مکمل کرلی گئی ہے ان دنوں پوسٹ پروڈکشن کا کام ہورہاہے جس میں ٹی وی کے سنیئر اداکار ساجد حسن ، نیئر اعجاز اور سنیل شنکر بھی اہم کردار کر رہے ہیں ۔ انھوں نے بتایا کہ فلم کے ڈائریکٹر احمد جمال ہیں یہ فلم اگلے سال اگست میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔