ریحام خان کی بھارتی ہدایتکار مدھربھنڈارکر سے ملاقات

ہم مل کرکام کرینگے تواس کے مثبت نتائج سامنے آئینگے،ریحام خان


Showbiz Reporter December 19, 2015
ہم مل کرکام کرینگے تواس کے مثبت نتائج سامنے آئینگے،ریحام خان فوٹو: فائل

KARACHI: تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان رفیع پیرتھیٹرکے زیراہتمام ' فلم انٹرنیشنل فیسٹیول' میں بالی وڈ کے معروف ہدایتکار مدھر بھنڈارکر سے ملاقات ہوئی۔

میڈیا سے گفتگو میں ریحام خان کا کہنا تھا کہ بالی وڈ کے ساتھ کوپروڈکشن ضرور ہونی چاہیے۔ ہم مل کرکام کرینگے تواس کے مثبت نتائج سامنے آئینگے۔ بطورڈائریکٹرمیری پہلی فلم مکمل ہوچکی ہے اوربالی ووڈ کے فنکاروں سے ہونے والی ملاقات میں تبادلہ خیا ل سے بہت کچھ سیکھا ہے۔ ہم مستقبل میں کچھ جوائنٹ وینچر کرینگے تواس سے دونوں ملکوں کے تعلقات بہتر ہونگے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔