’’وجود‘‘ کی کاسٹ کا ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا جاوید شیخ

فلم کی شوٹنگ مارچ میں شروع ہوگی پہلے مرحلے میں کراچی میں فلم بندی کی جائے گی، جاوید شیخ


Cultural Reporter December 19, 2015
فلم کی شوٹنگ مارچ میں شروع ہوگی پہلے مرحلے میں کراچی میں فلم بندی کی جائے گی، جاوید شیخ فوٹو: فائل

لاہور: معروف اداکار و ہدایتکار جاوید شیخ نے کہا ہے کہ ابھی فلم وجود کی کاسٹ فائنل کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا جب کہ فلم کی کہانی مکمل کرلی ہے یہ بات انھوں نے ''ایکسپریس'' سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

جاوید شیخ کا کہناتھاکہ بھارتی رائٹر آنند شوکالا نے فلم وجود کی کہانی پر کام مکمل کرلیا ہے جب کہ پاکستان میں بابر کشمیری میرے ساتھ مل کر اسے فائنل کررہے ہیں ۔جاوید شیخ کا فلم کی کاسٹ کے حوالے سے کہنا تھا کہ فلم انڈسٹری میں نئے اور باصلاحیت فنکاروں کی ضرورت ہے ۔ وجود میں سینئر فنکاروں کے ساتھ ساتھ نئے اداکاروں کوبھی متعارف کرایاجائے گا اور کاسٹ کا اعلان کراچی میں ہونے والی فلم کی افتتاحی تقریب میں کیا جائے گا ۔انھوں نے مزید کہا کہ فلم کی شوٹنگ مارچ میں شروع ہوگی پہلے مرحلے میں کراچی میں فلم بندی کی جائے گی جس کے بعد ساؤتھ افریقہ اور ترکی میں بھی فلم کا شیڈول ترتیب دیا گیا ہے۔ امید ہے کہ یہ فلم نئے سال کے آغاز پر ایک اچھا تحفہ ثابت ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔