مصالحہ جات کی درآمد میں گزشتہ 3 ماہ میں 263 فیصد کمی

پہلی سہ ماہی کے دوران 1 کروڑ 91 لاکھ 18 ہزار ڈالر کے مصالحہ جات درآمد کیے گئے۔

کراچی: مصالحہ جات کی دکان پر صارفین خریداری کر رہے ہیں،پاکستان بیوروشماریات کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 3 ماہ کے دوران مصالحہ جات کی درآمدات میں26.30 اور چائے کی درآمد میں 19.47 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ فوٹو : محمد نعمان / ایکسپریس

رواں مالی سال کے پہلے 3 ماہ کے دوران مصالحہ جات کی درآمدات میں26.30 اور چائے کی درآمد میں 19.47 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔


پاکستان بیوروشماریات (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران 2کروڑ 59 لاکھ 39 ہزار ڈالر مالیت کے مصالحہ جات درآمد کیے گئے جبکہ رواں مالی سال کے اسی دوران1 کروڑ 91 لاکھ 18 ہزار ڈالر کی درآمدات ہوئیں اسی طرح مالی سال 2011-12 کے جولائی تا ستمبر کے دوران 8 کروڑ 51 لاکھ 19 ہزار ڈالر مالیت کی چائے درآمد کی گئیں۔

جبکہ رواں مالی سال میں اسی دوران 6 کروڑ 85 لاکھ 49 ہزار ڈالر مالیت کی چائے درآمد کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال کی نسبت سے رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران مصالحوں کی درآمدات میں26.30 فیصد جبکہ چائے کی درآمد میں 19.47 فیصد کمی ہوئی۔
Load Next Story