پاکستان میں تیل کے گہرے ترین کنوئیں دریافت

کنوئیں کی تکمیل کے بعد تیزابی عمل کی منصوبہ بندی کی گئی ہے جس سے بہاؤمیں اضافہ متوقع ہے۔


Business Reporter December 19, 2015
کنوئیں کی تکمیل کے بعد تیزابی عمل کی منصوبہ بندی کی گئی ہے جس سے بہاؤمیں اضافہ متوقع ہے۔ فوٹو: فائل

ڈھوک سلطان بلاک میں آپریٹر پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ (پی پی ایل) نے اپنے شراکت دار گورنمنٹ ہولڈنگز (پرائیویٹ ) لمیٹڈکے ساتھ مل کر ضلع اٹک پنجاب میں بلاک کے پہلے دریافتی کنویں ڈھوک سلطانX-1 سے تیل و گیس کی دریافت کا اعلان کیا ہے۔

کنویں کی کھدائی کا آغاز25 دسمبر 2014 کو ہوا جسے7 نومبر2015 کو5827 میٹرزکی حتمی گہرائی تک پہنچایا گیا، وائر لائن لوگز کی بنیاد پر لوکوہارٹ فارمیشن میں ہائیڈروکاربن رکھنے والے زون کی نشاندہی کی گئی جس میں 20/64 انچ چوک سائز پر جانچ کے دوران یومیہ 468 بیرل تیل اور 0.167ایم ایم ایس سی ایف گیس حاصل ہوئی، یہ پاکستان میں تیل کی سب سے گہری دریافت ہے جس نے مغربی پٹوار علاقے میں دریافت کے لیے نئے امکانات کی راہ ہموار کی ہے،کنوئیں کی تکمیل کے بعد تیزابی عمل کی منصوبہ بندی کی گئی ہے جس سے بہاؤمیں اضافہ متوقع ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔