داعش اور طالبان پاکستانی فوجی مراکز میں تربیت لے رہے ہیں افغان وزیرکا الزام

غیرملکی ایجنسیاں افغانستان میں غیرملکی عسکریت پسند داخل کرکے ملک کو دہشت گردی کا مرکز بنانا چاہتی ہیں، افغان وزیر دفاع


INP December 19, 2015
غیرملکی ایجنسیاں افغانستان میں غیرملکی عسکریت پسند داخل کرکے ملک کو دہشت گردی کا مرکز بنانا چاہتی ہیں، افغان وزیر دفاع۔ فوٹو: فائل

افغان قائم مقام وزیر دفاع معصوم استنگزئی نے الزام عائد کیا ہے کہ داعش اور طالبان گروپ پاکستانی فوجی مراکز میں تربیت حاصل کر رہے ہیں۔

ایک افغان ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق افغان قائم مقام وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ غیرملکی انٹیلی جنس ایجنسیاں افغانستان میں غیرملکی عسکریت پسند داخل کرکے ایک بار پھر ملک کو دہشت گردی کا مرکز بنا کر بدنام کرنا چاہتی ہیں، افغان فورسز مسلح مخالف گروپوں کی نقل وحرکت کو روکنے کیلیے جلد موسم سرما آپریشن کا آغاز کریں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔