پی ایس اوکے پاور سیکٹروسرکاری اداروں پر139 ارب کے واجبات

کمپنی کوریفائنریز ودرآمدات کیلیے 86 ارب روپے کی ادائیگیوں میں مشکلات کا سامنا۔


Business Reporter October 26, 2012
کمپنی کوریفائنریز ودرآمدات کیلیے 86 ارب روپے کی ادائیگیوں میں مشکلات کا سامنا۔ فوٹو: فائل

پاکستان اسٹیٹ آئل کمپنی کے پاور کمپنیوں اور سرکاری اداروں پر واجبات 139ارب روپے تک پہنچ گئے ہیں۔

جبکہ خود پی ایس او کو ریفائنریز اور درآمدات کیلیے 86ارب روپے کی ادائیگیوں میں مشکلات کا سامنا ہے۔ پی ایس او کے اعدادوشمار کے مطابق 25اکتوبر کو واپڈا، حبکو، کیپکو، پی آئی اے، کے ای ایس سی سمیت دیگر متفرق اداروں پر واجبات کی مالیت 139ارب ریکارڈ کی گئی ہے۔

جس میں واپڈا کے ذمے 52ارب روپے، حبکو کے ذمے 53ارب، کیپکو پر 7ارب، قومی ایئرلائن پر 2ارب، کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی پر 11ارب اور دیگر اداروں پر 14ارب روپے کے واجبات ہیں، بھاری مالیت کے واجبات کی عدم وصولی کی وجہ سے پی ایس او کو مالی مشکلات کا سامنا ہے اور مالیاتی لاگت بڑھ رہی ہے، پی ایس او کو پارکو کو 22ارب روپے، پی آر ایل کو 2ارب روپے اور اے آر ایل کو 4ارب روپے ادا کرنے ہیں جبکہ پٹرولیم مصنوعات کی درآمد کیلیے لیٹر آف کریڈٹ کی ادائیگی کیلیے 58ارب روپے درکار ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں