روئی کی قیمتیں گزشتہ ہفتے 5600 تا 5800 روپے من پر برقرار

اسپاٹ ریٹ 5650 روپے فی من رہے، چین، بھارت اور نیویارک میں قیمتیں گرگئیں.


Ehtisham Mufti October 26, 2012
اسپاٹ ریٹ 5650 روپے فی من رہے، چین، بھارت اور نیویارک میں قیمتیں گرگئیں. فوٹو: فائل

کاٹن مارکیٹس میں گزشتہ ہفتے کے دوران روئی کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن( پی سی جی اے) کے سابق ایگزیکٹو ممبر احسان الحق نے'' ایکسپریس'' کو بتایا کہ نیویارک کاٹن ایکس چینج میں گزشتہ ہفتے کے دوران حاضرڈلیوری روئی کے سودے 3.55 سینٹ فی پائونڈ کمی سے 81.75 سینٹ فی پائونڈ ، دسمبر ڈلیوری روئی کے سودے 4.15سینٹ فی پائونڈ کمی سے 72.73سینٹ فی پائونڈ، بھارت میں روئی کی قیمتیں 533روپے فی کینڈی کمی سے 33ہزار67روپے فی کینڈی، چین میں نومبر وعدہ روئی کے سودے 90 یو آن فی ٹن کمی سے 19 ہزار 225 یو آن فی ٹن تک گر گئے تاہم پاکستان میں روئی کی قیمتیں 5 ہزار 600 سے 5ہزار800روپے فی من اور کراچی کاٹن ایسوسی ایشن میں فی من روئی کی اسپاٹ قیمت بغیرکسی تبدیلی کے 5ہزار650روپے فی من تک مستحکم رہیں۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں روئی کی قیمتوں میں استحکام کی بنیادی وجہ چین کی جانب سے دیے جانے والے سوتی دھاگے اور گرے کلاتھ کے بڑے خریداری آرڈرز ہیں۔ ذرائع کے مطابق عید الاضحی کے بعد پاکستان میں روئی کی قیمتوں میں تیزی کا رحجان آ سکتا ہے جس کی دوسری بڑی وجہ پاکستان میںکپاس کی پیداوار توقعات سے کم رہنے کے خدشات ہیں تاہم ماہرین کے مطابق پاکستان میں کراپ سائز کی اصل صورتحال 30نومبر کو مکمل طور پر سامنے آ جائیگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں