شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسزکے قافلے پربم حملہجوابی کارروائی میں 3 دہشتگرد ہلاک

سیکیورٹی اہلکاروں کی جانب سے جوابی کارروائی میں 3 دہشت گرد ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے


ویب ڈیسک December 19, 2015
بم سڑک کے کنارے نصب تھا:فوٹو:فائل

لاہور: سیکیورٹی فورسز کے قافلے کے قریب نصب بم دھماکے میں ایک سیکیورٹی اہلکار زخمی جب کہ جوابی کارروائی میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق شمالی وزیرستان کی تحصیل تیارزہ میں سیکیورٹی فورسزکا قافلہ گزررہا تھا کہ دہشت گردوں نے سڑک کنارے پہلے سے نصب دھماکا خیزمواد کو ریموٹ کنٹرول کی مدد سے اڑا دیا۔ دھماکے کے نتیجے میں ایک اہلکارزخمی ہوگیا۔

واقعے کے بعد سیکیورٹی اہلکاروں نے علاقے کا گھیراؤ کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا، کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ علاقے میں سیکیورٹی فورسزکا سرچ آپریشن تاحال جاری ہے.

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں