ساہیوال میں قتل کے 2 مجرمان کو تختہ دارپرلٹکا دیا گیا

مجرم مقدوم گجر نے ڈکیتی کی واردات کے دوران محمد عارف کو 2003 میں قتل کیا تھا

ملزم صفدرکومقتول کی والدہ نے آخری وقت میں معاف کردیا: فوٹو: فائل

FAISALABAD:
سینٹرل جیل میں قتل کے 2 مجرموں کو تحتہ دارپرلٹکا دیا گیا جب کہ وہاڑی میں 2 مجرمان کی پھانسی راضی نامے کے بعد روک دی گئی۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق ساہیوال سینٹرل جیل میں قتل کے 2 مجرموں ظہوراحمد اورمقدوم گجرکو آج صبح تحتہ دارپرلٹکا دیا گیا۔ مجرم ظہوراحمد نے لڑکی کے رشتے کے تنازعے پر2002 میں محمد امین کو قتل کیا تھا جب کہ مقدوم گجرنے ڈکیتی کی واردات کے دوران محمد عارف کو2003 میں قتل کیا تھا۔


دوسری جانب وہاڑی میں سزائے موت کے 2 قیدیوں ملزم صفدراورمحمد انورکی پھانسی پرعملدر آمد کوروک دیا گیا. ڈسٹرک جیل وہاڑی میں سزائے موت کے قیدی ملزم صفدرکی پھانسی آخری وقت ٹل گئی جس نے 1996 میں ادھارنا دینے پردکاندارکو قتل کیا تھا۔ ملزم صفدرکومقتول کی والدہ نے آخری وقت میں معاف کردیا جب کہ سزائے موت کے دوسرے قیدی محمد انورکی پھانسی کے حکم پرلاہورہائی کورٹ ملتان بینچ نے عمل درآمد روک دیا۔

واضح ر ہے کہ سانحہ پشاور کے بعد اب تک 400 سے زائد افراد کی سزائے موت پر عمل درآمد کرایا جاچکا ہے۔
Load Next Story