باکمال لوگوں کی لاجواب سروس بیٹے کے پاسپورٹ پر خاتون دبئی پہنچ گئیں

دبئی ایئرپورٹ پر تعینات امیگریشن حکام نے پی آئی اے پر 5 ہزار درہم جرمانہ کردیا


ویب ڈیسک December 19, 2015
افشاں صدیق نامی خاتون برطانوی شہریت کی حامل تھیں فوٹو: فائل

قومی ایئر لائن اپنے مسافروں کی روز ہی کوئی نا کوئی لاجواب خدمت کرتی ہے اور اب تو اس نے مرد کے پاسپورٹ پر خاتون کو بیرون ملک لے جانا شروع کردیا ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق 16 دسمبر کو لاہور ایئرپورٹ سے افشاں صدیق نامی خاتون مسافر اپنے شوہر کے ہمراہ برطانوی پاسپورٹ پرقومی ایئرلائن کی پرواز پی کے 203 سے دبئی پہنچیں، دبئی ایئرپورٹ پر موجود امیگریشن حکام نے دیکھا کہ خاتون کے پاس اپنا نہیں بلکہ کسی مرد کا پوسپورٹ ہے۔ جس پرافشاں صدیق کو ناصرف اگلی ہی فلائٹ سے دوبارہ لاہوربھجوا دیا گیا بلکہ پی آئی اے پر 5 ہزاردرہم جرمانہ بھی کردیا۔

لاہورمیں امیگریشن حکام کا کہنا ہے کہ افشاں صدیق کے پاس ان کے بیٹے کا پاسپورٹ تھا۔ ابتدا میں امیگریشن حکام نے مجرمانہ غفلت برتی اورپھر پی آئی اے حکام نے بھی انہیں بورڈنگ کارڈ جاری کردیا۔ واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |