ڈاکٹر عاصم کیس میں سندھ حکومت کی دخل اندازی پر رینجرز کی ایک اور درخواست

حکومت سندھ کو ڈاکٹر عاصم کیس میں مداخلت سے روکا جائے، مدعی کی استدعا


ویب ڈیسک December 19, 2015
حکومت سندھ ڈاکٹر عاصم حسین کیس میں مداخلت کرکے اثر انداز ہورہی ہے، مدعی فوٹو: فائل

رینجرز نے ڈاکٹرعاصم کیس میں سندھ حکومت کی دخل اندازی کے خلاف ہائی کورٹ میں ایک اور درخواست دائر کرادی ہے۔

سندھ ہائی کورٹ میں ڈاکٹر عاصم کے خلاف مقدمے کے مدعی ونگ کمانڈرعنایت اللہ درانی کی جانب سے دائر پٹیشن میں کہا گیا ہے کہ حکومت سندھ ڈاکٹر عاصم حسین کیس میں مداخلت کرکے اثر انداز ہورہی ہے، ڈاکٹر عاصم کے خلاف گواہوں اور عینی شاہدین کے بیانات کی روشنی میں چارج شیٹ تیار ہوگئی تھی لیکن اس کے بعد تفتیشی افسر کو تبدیل کردیا گیا اور اب وکیل استغاثہ کو بھی تبدیل کیا جارہا ہے جو غلط ہے۔ حکومت سندھ کے ان اقدامات سے دہشت گروں کو فائدہ پہنچے گا۔

مدعی نے اپنی درخواست میں عدالت عالیہ سے استدعا کی ہے کہ حکومت سندھ کو ڈاکٹر عاصم کیس میں مداخلت سے روکا جائے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر مشتاق جہانگیری کی جانب سے بھی سندھ ہائی کورٹ میں ایک درخواست دائر کی گئی تھی جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ حکومت کی جانب سے ڈاکٹر عاصم کے حق میں بیان دینے کے لئے دباؤ ڈالا جا رہا ہے اور مجھے تبدیل کرنے کی سازش کی جا رہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں