یونس خان نے قومی ویمن ٹیم کا بیٹنگ کنسلٹنٹ بننے سے معذرت کرلی

یونس خان کی معذرت کے بعد پی سی بی نے منظور الٰہی کو وومن ٹیم کا بیٹنگ کنسلٹنٹ مقرر کردیا۔


ویب ڈیسک December 19, 2015
فی الحال ساری توجہ قائد اعظم ٹرافی پر مرکوز ہے اسلئے کوئی ذمہ داری قبول نہیں کر سکتا، یونس خان. فوٹو: اے ایف پی/فائل

قومی ٹیم کے تجربہ کار بلے باز یونس خان نے پاکستان ویمن ٹیم کا بیٹنگ کنسلٹنٹ بننے سے معذرت کر لی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ حکام کے مطابق یونس خان کو ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لئے قومی ٹیم کا بیٹنگ کنسلٹنٹ بننے کی پیش کش کی گئی تھی تاہم تجربہ کار بلے باز نے اپنی مصروفیت کے باعث ذمہ داری قبول کرنے سے معذرت کر لی۔ یونس خان کی جانب سے معذرت کے بعد پی سی بی نے سابق کرکٹر منظور الٰہی کو ویمن ٹیم کا بیٹنگ کنسلٹنٹ مقرر کردیا۔

یونس خان کا کہنا تھا کہ اس وقت ساری توجہ قائد اعظم ٹرافی پر مرکوز ہے، آئندہ اگر بورڈ کی جانب سے کوئی ذمہ داری سونپی گئی تو اس پر سوچ بچار کے بعد فیصلہ کروں گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں