پریمیئر لیگ 5 سال تک ٹیکس سے استثنیٰ کی درخواست

مارچ میں شیڈول ایونٹ کی5 فرنچائزز میں 6،6 غیر ملکی شامل ہوں گے، ذکا اشرف


Sports Desk October 26, 2012
مارچ میں شیڈول ایونٹ کی5 فرنچائزز میں 6،6 غیر ملکی شامل ہوں گے، ذکا اشرف فوٹو : فائل

ISLAMABAD: پی سی بی نے پاکستان پریمیئر لیگ کو 5 سال تک ٹیکس سے مستثنیٰ قرار دینے کیلیے حکومت سے درخواست کردی.

چیئرمین ذکا اشرف کے مطابق مارچ میں شیڈول ایونٹ میں شریک 5 فرنچائزز میں 6،6 غیر ملکی کرکٹرز شامل ہوں گے۔ غیرملکی نیوز ایجنسی کو انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ 5 سالہ ٹیکس استثنیٰ کیلیے بورڈ کے سرپرست اعلیٰ صدر آصف علی زرداری سے پہلے ہی درخواست کر دی گئی ہے، پاکستانی لیگ سے لوگوں کیلیے ملازمت کے مواقع پیدا ہوں گے اور یہ ہماری ملکی معیشت و امیج کیلیے اچھی ثابت ہو گی،انھوں نے کہاکہ آئی پی ایل اپریل کے پہلے ہفتے میں شروع ہو رہی ہے، اس کے باوجود ہمیں اپنی لیگ کیلیے صرف دو ہفتوں کی ونڈو درکارہوگی.

ہم نے منصوبے پر کام شروع کر دیا ہے،ذکا اشرف نے کہا کہ پی پی ایل کی 5فرنچائزز میں 30 غیرملکی کرکٹرز شامل ہوں گے، ہر ٹیم میں 6 فارن پلیئرز کو رکھا جائے گا،ہم نے انٹرنیشنل کرکٹ کے بڑے ناموں کو ہدف بنا لیا کیونکہ ان کی موجودگی سے ایونٹ کو فائدہ حاصل ہو گا، ہم اس کیلیے کئی ملین کا بجٹ مختص کرنے کی تیاری کر رہے ہیں، چیئرمین بورڈ نے بتایا کہ سیالکوٹ کی اسپورٹس انڈسٹری فرنچائز خریدنے کیلیے بے چین ہے، یو اے ای کی بزنس کمیونٹی نے بھی ایسی ہی خواہش ظاہر کر دی لہذا ہم ایونٹ کیلیے اچھی طرح تیار ہیں، ہم لیگ کو سالانہ ایونٹ بنانا چاہتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں