کرکٹ کی تاریخ میں پہلی بار سونے کی مانند چمکتے ہوئے سنہرے بلے کا استعمال

ویسٹ انڈیز کے بلے باز کرس گیل نے بگ بیش میں اپنے سنہرے بلے سے بیٹنگ کرکے نئی تاریخ رقم کردی


ویب ڈیسک December 19, 2015
ویسٹ انڈیز کے بلے باز کرس گیل نے بگ بیش میں اپنے سنہرے بلے سے بیٹنگ کرکے نئی تاریخ رقم کردی، فوٹو فوکس

ISLAMABAD: اپنی طوفانی بیٹنگ سے بولروں کے ہوش اڑانے دینے والے اور دلکش ڈانس سے تماشائیوں کے دل جیتنے والے کرس گیل ایک اور منفرد بلے کے ساتھ آسٹریلیا میں جاری بگ بیش لیگ میں اترے اور یہ تھا ان کا سنہرا بلا جسے سونے کے رنگ میں نئے اور خاص پینٹ سے سجایا گیا۔

آسٹریلوی میڈیا کے مطابق ویسٹ انڈیز کے شہرت یافتہ بلے باز اور چھکوں کے ماسٹر کرس گیل برسبین میں جاری بگ بیش ٹی ٹونٹی لیگ میں ہونے والے میچ میں اپنی ٹیم رینی گیڈز کی طرف سے برسبین ہیٹ کے خلاف میدان میں اترے تو ان کے ہاتھ میں سونے کی مانند چمکتا ہوا بلا تھا جسے دیکھ شائقین انہیں داد دیئے بغیر نہ رہ سکے۔ کرس گیل کو اس سنہرے بلے سے کھیلنے کی آسٹریلوی کرکٹ بورڈ نے باقاعدہ اجازت دی ہے اور اس سلسلے میں کرکٹ آسٹریلیا کے آپریشنز کے سربراہ سین کیری کا کہنا ہے کہ ان کا بورڈ ہر کھلاڑی کو کھیلنے کے دوران کوئی بھی ایسی چیز یا بیٹ استعمال کرنے کی اجازت دیتا ہے جو قانون کے مطابق ہو۔



کرکٹ تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ یوں تو کرس گیل اگر فارم میں ہیں اور کریز پر موجود ہے تو پھر مخالف بولرز کی خیر نہیں ہوتی اور وہ دل کھول کر دھلائی کرتے ہیں اور فتح ان کی ٹیم کے لیے لازمی ہوجاتی ہے اور اب جب کہ وہ سنہرے رنگ والے بھاری بیٹ سے بیٹنگ کا آغاز کرچکے ہیں تو ان کا انداز ہی کچھ اور ہوگا اور ان کے چھکے کچھ زیادہ ہی زوردار ہوں گے۔ اس بیٹ کو بھارتی کمپنی نے لکڑی ہی سے تخلیق کیا ہے تاہم اس پر گولڈن رنگ کا پینٹ استعمال کیا گیا ہے۔ آسٹریلیا کے سابق کپتان رکی پونٹنگ نے بیٹ کو اٹھا کردیکھنے بعد کہا کہ یہ بیٹ عام بیٹ سے کہیں زیادہ بھاری ہے اور اسکا وزن کم ازکم 3 پاؤنڈز ہوگا۔



میلبرن کے گابا میدان میں اس سنہرے بلے سے کھیلی جانے والی پہلی اننگز میں کرس گیل نے 2 زوردار اور بڑے چھکے اور 2 چوکے لگا کر اپنی طاقت کا اظہار کردیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں