امپائرزکرپشن آئی سی سی نے پاکستان کو تمام تفصیلات فراہم کردیں
غیر ایڈٹ شدہ ویڈیوز بھی شامل، معاملے پرعید کے بعد غور، دونوں آفیشلز کے انٹرویو ہونگے۔
QUETTA:
آئی سی سی نے پاکستان کو امپائرز کرپشن کیس کی تمام تر تفصیلات فراہم کردیں۔
ان میں غیر ایڈٹ شدہ ویڈیو ٹیپس بھی شامل ہیں، معاملے پر عید کے بعد غور ہو گا، ملوث امپائرز مشکل میں پڑتے نظر آرہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی ٹیلی ویژن چینل نے گذشتہ دنوں امپائرز کی کرپشن بے نقاب کرنے کا دعویٰ کیا تھا، اس کے اسٹنگ آپریشن میں پاکستان، سری لنکا اور بنگلہ دیش کے 6 میچ آفیشلزمشکوک معاملات پر بات چیت کرتے دکھائی دیے تھے،انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ان تمام کو معطل کرتے ہوئے مقامی بورڈز کو تحقیقات کی ہدایت دی تھی، پی سی بی اس حوالے سے تفصیلات کا منتظر تھا، ذرائع نے نمائندہ ''ایکسپریس'' کو بتایا کہ اب آئی سی سی کی جانب سے پاکستان کو تمام معلومات فراہم کر دی گئی ہیں۔
اسٹنگ آپریشن کی غیر ایڈٹ شدہ تمام ٹیپس بھی پی سی بی کو مل چکیں، معاملے کی تحقیقات کیلیے قائم شدہ تین رکنی کمیٹی ڈائریکٹر ویجیلنس احسان صادق، سیکیورٹی منیجر کرنل (ر) وسیم اور منیجر لیگل سلمان نصیر پر مشتمل ہے،اس کا اگلا اجلاس عید کے بعد طلب کیا گیا ہے، ذرائع نے مزید بتایا کہ ویڈیو ٹیپس کا جائزہ لینے کے بعد کمیٹی دونوں امپائرز ندیم غوری اور انیس صدیقی کے انٹرویوز کرے گی، اگر اس نے انھیں کرکٹ میچز میں غلط کاموں کیلیے تیار پایا تو کارروائی کیلیے بورڈ حکام سے سفارش کی جائے گی، ذرائع نے مزید بتایا کہ معاملے پر کسی کو بھی رعایت دینے کا امکان نہیں لہذا ویڈیوز میں اگر کوئی مشکوک چیز نظر آئی تو دونوں امپائرز مشکل میں پڑ سکتے ہیں۔