سلیم ملک کو بیٹنگ کوچ مقرر نہیں کرسکتے چیئرمین بورڈ

صرف کوالیفائیڈ کوچز کو ہی زیرغور لایا جائے گا، دورہ بھارت سے قبل تقررکردیں گے۔


Sports Desk October 26, 2012
یاد رہے2000ء میں میچ فکسنگ اسکینڈل کی تحقیقات کے نتیجے میں سلیم ملک پر تاحیات پابندی عائد کردی گئی تھی۔ فوٹو فائل

ISLAMABAD: چیئرمین ذکا اشرف نے واضح کیا ہے کہ مطلوبہ اہلیت نہ رکھنے کے سبب سلیم ملک کو قومی ٹیم کا بیٹنگ کوچ مقرر نہیں کیا جاسکتا۔

ان کے مطابق پی سی بی کو کوئی جلدی نہیں ہے لیکن رواں برس کے اواخر میں دورئہ بھارت سے قبل کوچ کا تقررکردیں گے۔ تفصیلات کے مطابق بیٹنگ کوچ کی پوسٹ کیلیے میچ فکسنگ میں سزا بھگتنے والے سلیم ملک نے بھی درخواست دی ہے، اس پر بورڈ چیف نے واضح کیا کہ ہم صرف کوالیفائیڈکوچزکو ہی زیر غور لائیں گے،سلیم ملک مطلوبہ اہلیت نہیں رکھتے لہذا تقرر نہیں کیا جا سکتا، غیرملکی نیوز ایجنسی سے بات چیت میں انھوں نے مزید کہاکہ ہم سابق کھلاڑیوں کا بڑا احترام کرتے ہیں، بورڈ ان کی خدمات سے کسی بھی انداز میں استفادہ حاصل کرسکتا ہے لیکن جہاں تک اسپیشلائزڈ کوچنگ پوزیشنز کا تعلق ہے تو اس کیلیے وضع کردہ معیار پر ہر امیدوار کا پورا اترنا لازمی ہوگا۔

یاد رہے2000ء میں میچ فکسنگ اسکینڈل کی تحقیقات کے نتیجے میں سلیم ملک پر تاحیات پابندی عائد کردی گئی تھی،اب ان کا دعویٰ ہے کہ وہ بورڈ سے کلیئرنس پاچکے ہیں، تاہم انھوں نے کوچنگ کورسز نہیں کیے جسے بورڈ نے اس عہدے کیلیے لازمی شرط قرار دیا ہے۔ ذکا اشرف نے مزید کہا کہ لوگ اب حقیقت کا ادراک نہیں کرتے کہ آج کل کی کرکٹ بالکل تبدیل ہوچکی ہے،تمام ٹاپ ٹیمیں اب زیادہ تر انحصار اکیڈمیز اور اسپیشلائزڈوکوالیفائیڈ کوچز پر کررہی ہیں، انھوں نے کہاکہ میرا وژن پاکستان کرکٹ کو آگے لے جانا اور ملک میں کوالیفائیڈ کوچز کا سسٹم متعارف کرانا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |