تنازعات کبھی فلم شہرت اور نام کو متاثر نہیں کرتے شاہ رخ خان

سینماؤں پر حملوں کے باوجود شاہ رخ کی اس فلم نے باکس آفس پر پہلے روز 21 کروڑ کا بزنس کر لیا ہے


Net News December 20, 2015
شاہ رخ اور کاجول کی فلم ’’دل والے‘‘ کی ریلیز پر انتہا پسندوں کے سینماؤں پر حملوں کے باوجود شاہ رخ کی اس فلم نے باکس آفس پر پہلے روز 21 کروڑ کا بزنس کر لیا ہے فوٹو: فائل

بالی ووڈ کے ''بادشاہ'' شاہ رخ خان کا کہنا ہے کہ تنازعات کبھی بھی فلم، شہرت اور نام کو متاثر نہیں کرتے۔ شاہ رخ سے جب ان سے منسلک تنازعات کے بارے میں پوچھا گیا تو انھوں نے کہا کہ لوگ پبلیسٹی کے لیے کئی بار بڑی شخصیات کے کندھوں کا استعمال کرتے ہیں۔

شاہ رخ کا کہنا ہے اس طرح کے تنازعات انھیں متاثر نہیں کرتے اور یہ کہ وہ ایک آرٹسٹ ہیں اور اپنا کام جاری رکھیں گے۔ بھارت میں عدم رواداری سے متعلق بحث میں شاہ رخ کے بیان پر بڑا تنازع پیدا ہو گیا تھا۔

شاہ رخ اور کاجول کی فلم ''دل والے'' کی ریلیز پر انتہا پسندوں کے سینماؤں پر حملوں کے باوجود شاہ رخ کی اس فلم نے باکس آفس پر پہلے روز 21 کروڑ کا بزنس کر لیا ہے جب کہ اس کے مقابل دیپکا اور رنویر سنگھ کی ریلیز ہونے والی فلم '' باجی راؤ مستانی '' 12 کروڑ کا بزنس کر سکی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں