باجی راؤ مستانی ریلیز ہونے پر دپیکا نے رنویر کی مونچھیں اُڑا دیں

وڈیو میں رنویر کی مونچھیں اْڑانے کے بعد دپیکا اپنی کامیابی پر خوشی سے چلاتی ہوئی نظر آئیں۔

ٹویٹر اور انسٹا گرام پر پوسٹ کی گئی اس وڈیو میں رنویر کی مونچھیں اْڑانے کے بعد دپیکا اپنی کامیابی پر خوشی سے چلاتی ہوئی نظر آئیں۔ فوٹو : فائل

رنویر سنگھ اپنی اداکاری کے ساتھ ساتھ دلچسپ حلیے کی وجہ سے بھی مشہور ہیں۔

سنجے لیلا بھنسالی کی ہدایات میں بننے والی حالیہ فلم '' باجی راؤ مستانی '' میں پیشوا باجی راؤ کا کردار ادا کرنے والے رنویر سنگھ نے کافی مہینوں سے بڑی بڑی مونچھیں رکھی ہوئی تھیں۔


جنھیں وہ مختلف شوز اور پروموشن کے دوران تاؤ دیتے ہوئے نظر آتے تھے لیکن اب جب کہ فلم18دسمبر کو ریلیز ہوچکی ہے تو فلم میں رنویر کی ساتھی اداکارہ اور ان کی دوست دیپکا پڈوکون نے رنویر کو اْن مونچھوں سے نجات دلا دی ہے اور صرف یہی نہیں دونوں نے اس '' کارروائی'' کو کیمرے کی آنکھ میں قید کیا اور پھر رنویر نے اسے اپنے مداحوں سے بھی شیئر کردیا۔

ٹویٹر اور انسٹا گرام پر پوسٹ کی گئی اس وڈیو میں رنویر کی مونچھیں اْڑانے کے بعد دپیکا اپنی کامیابی پر خوشی سے چلاتی ہوئی نظر آئیں۔ بعد ازاں رنویر نے اپنی اور دپیکا کی ایک اور خوبصورت تصویر بھی شیئر کی۔
Load Next Story