پاکستانی تاجروں کوروسی مارکیٹ سے فائدہ اٹھانے کی دعوت

پاکستان کے آئل اینڈ گیس سیکٹر میں روس کے سرمایہ کاروں کے لیے وسیع گنجائش ہے، نائب صدر ناصر سعید


APP December 20, 2015
پاکستان کے آئل اینڈ گیس سیکٹر میں روس کے سرمایہ کاروں کے لیے وسیع گنجائش ہے، نائب صدر ناصر سعید فوٹو : این این آئی

روسی سفیر ایلیکسے یوریوچ ڈیڈوف نے کہا ہے کہ پاکستانی تاجروں کو روس کی بڑی مارکیٹ سے بھرپور فائدہ اٹھانا چاہیے کیونکہ پاکستانی مصنوعات معیار کے حوالے سے بہترین اور غلبہ پانے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں۔

لاہور چیمبر کے دورہ کے موقع پر تاجروں وصنعتکاروں سے ملاقات میں انھوں نے کہا کہ باہمی تجارت بڑھانے کے لیے دونوں ممالک کو سیکٹرز کی مطابقت سے ٹھوس اقدامات کرنے چاہئیں، پاکستانی تاجر صنعت و تجارت کے شعبے میں روس کے تاجروں کے تجربات سے استفادہ کرسکتے ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ پاکستان اور روس کے تاجر مشترکہ منصوبہ سازی (جوائنٹ وینچرز) کے ذریعے باہمی تجارتی و معاشی تعلقات مستحکم کریں گے۔

اس موقع پر لاہور چیمبر کے سینئر نائب صدر الماس حیدر نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت کا حجم بڑھ رہا ہے مگر اس میں مزید وسعت لانا اور اس سلسلے میں مشترکہ اقدامات کرنے کی ضرورت ہے، روس بڑی اور پاکستان کے لیے بہت اہم مارکیٹ ہے، پاکستان روس کو ٹیکسٹائل، گارمنٹس، چاول، لیدر مصنوعات، کھیلوں کا سامان اور آلات جراحی اور فارماسیوٹیکل مصنوعات وغیرہ کی برآمد بڑھا سکتا ہے جبکہ روس پاکستان کو پاور ایکویپمنٹ، اسٹیل، یوریا اور کیمیکلز بڑی مقدار میں برآمد کرسکتا ہے۔

چیمبرکے نائب صدر ناصر سعید نے کہا کہ پاکستان کے آئل اینڈ گیس سیکٹر میں روس کے سرمایہ کاروں کے لیے وسیع گنجائش ہے جس سے انہیں بھرپور فائدہ اٹھانا چاہیے۔ انہوں نے دونوں ممالک کے تاجروں پر زور دیا کہ وہ فوڈ پروسیسنگ، آئل، گیس، معدنیات، توانائی، انجینئرنگ، آٹوموبل اور انڈسٹریل کیمیکلز سمیت دیگر شعبوں میں مشترکہ منصوبے بنائیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |