پاکستانی نژاد برطانوی کاٹرمپ کیخلاف ایک کروڑ پاؤنڈ ہرجانے کا دعویٰ

لندن ہائیکورٹ نے ڈونلڈ ٹرمپ کو پیشی کیلیے طلب کرلیاہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ مسلمانوں کے خلاف زہر اگلنے میں پیش پیش ہیں۔ فوٹو: فائل

پاکستانی نژاد برطانوی شہری نے مسلمانوں کے خلاف بیان دینے پر امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف لندن ہائیکورٹ میں ایک کروڑ پاؤنڈ کا ہرجانے کا دعویٰ دائرکردیا۔


غیر ملکی میڈیا کے مطابق پاکستانی نژاد برطانوی کامران ملک نے لندن ہائیکورٹ میں ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف دائر ہرجانے کے دعوے میں موقف اختیارکیا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے مسلمانوں کے خلاف بیانات سے مسلمانوں کا وقار مجروح ہوا ہے، لندن ہائیکورٹ نے ڈونلڈ ٹرمپ کو پیشی کیلیے طلب کرلیاہے۔

واضح رہے کہ ریپبلکن پارٹی کی جانب سے امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ اپنی انتخابی مہم کے دوران مختلف مواقع پر مسلمانوں کے خلاف بیانات دے چکے ہیں جس پر انھیں امریکا سمیت دنیا بھر میں شدید تنقید کا بھی سامنا ہے۔
Load Next Story