صدر ممنون نے چین میں عالمی کانفرنس سے اردو میں خطاب کر کے تاریخ رقم کر دی

تاریخ میں پہلی بارکسی پاکستانی صدر نے اس طرح کے عالمی فورم پر اردو میں تقریرکی


APP/Numainda Express December 20, 2015
تاریخ میں پہلی بارکسی پاکستانی صدر نے اس طرح کے عالمی فورم پر اردو میں تقریرکی۔ فوٹو: فائل

صدرمملکت ممنون حسین نے دوسری عالمی انٹر نیٹ کانفرنس میں اردو زبان میں تقریر کر کے تاریخ رقم کر دی ہے۔

یہ کانفرنس 16سے 18 دسمبر کے درمیان چین کے صوبہ ژی جیانگ کے شہروژہن میں منعقد ہوئی۔ یہ تاریخ میں پہلی بارہواہے کہ کسی پاکستانی صدر نے اس طرح کے عالمی فورم پر اردو میں تقریرکی ہو۔ اس سے نہ صرف قومی زبان کے فروغ میں مدد ملے گی بلکہ یہ قابل فخربھی ہے اورایک مضبوط ثقافتی ورثہ کی عکا س ہو گی۔

کانفرنس کا انعقاد سائبر اسپیس ایڈمنسٹریشن چائنا اور ژی جیانگ کی صوبائی حکومت نے کیا تھا جس سے چین کے صدر ژی جن پنگ نے بھی خطاب کیا۔ صدرممنون حسین نے کانفرنس سے اپنے خطاب میں جرائم پیشہ عناصر اور دہشت گردوں کی جانب سے انٹرنیٹ اورسائبرسپیس کے غلط استعمال کوچیک کرنے کیلیے اجتماعی عالمی کاوشوں پر زور دیا۔

علاوہ ازیں نمائندہ ایکسپریس کے مطابق صدر مملکت ممنون حسین نے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ڈیولپمنٹ اکنامکس کے زیرِ اہتمام سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی عدم استحکام سے بے یقینی جنم لیتی ہے۔ ملک سے دہشت گردی اور انتہا پسندی دم توڑ رہی ہے جس کے نتیجے میں سرمایہ داروں کااعتماد بحال ہو رہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں