پاک کالونی اور تیموریہ پولیس کی کارروائی 4 ملزم گرفتار اسلحہ برآمد

گرفتار ملزمان لیاری کے رہائشی ہیں۔


Staff Reporter October 26, 2012
گرفتار ملزمان لیاری کے رہائشی ہیں۔ فوٹو فائل

پاک کالونی اور تیموریہ پولیس نے4 ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ ، نقدی اور موٹر سائیکل برآمد کر لی۔

تفصیلات کے مطابق پاک کالونی پولیس نے میوہ شاہ قبرستان سے 3 ملزمان خالد بلوچ ، اعظم بلوچ اور اکبر سندھ کو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضے سے2 پستول ، نقدی ، منشیات برآمد کر لی پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان قربانی کے جانور کی خریداری کرنے آنے اور جانے والے شہریوں سے نقدی اور ان کے جانور لوٹ لیتے تھے ۔

گرفتار ملزمان لیاری کے رہائشی ہیں جبکہ تیموریہ پولیس نے سخی حسن چورنگی پر واقع سرینہ شاپنگ سینٹر کے پارکنگ سے موٹر سائیکل چوری کرنے والے ایک ملزم وسیم کو گرفتار کر کے چوری کی جانے والے موٹر سائیکل اور ایک پستول برآمد کر لی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں