کراچی میں کمزوربنیادوں کے باعث دھنسنے والی عمارت گرانےکاکام تیسرے روزبھی جاری

عمارت بنانے والا شخص غائب ہے تاہم اس کے گھر پر نوٹس چسپاں کردیا ہے، فیصل کنٹونمنٹ بورڈ حکام


ویب ڈیسک December 20, 2015
عمارت کو مرحلہ وارگرایا جارہا ہے جس کے پہلے مرحلے میں عمارت کی دیواروں کا گرایا جارہا ہے، فوٹو: فائل

LONDON: گلشن اقبال بلاک 10 میں کمزور بنیادوں کے باعث دھنسنے والی عمارت گرانےکاکام تیسرے روز بھی جاری ہے۔

کراچی کے علاقے گلشن اقبال بلاک 10 میں واقع رہائشی عمارت میں 3 روز قبل دھنسنا شروع ہوگئی تھی، جس کے بعد اس عمارت کو مکمل طورپرخالی کرالیا گیا ہے اورعمارت سے سامان نکالنے کا عمل جاری ہے ، ابتدائی طورپراس کی دیواروں کو توڑا جارہا ہے جس کے بعد عمارت گرائی جائے گی۔

عمارت کے رہائشیوں کا کہنا ہے کہ بلڈنگ میں کل چار پورشن ہیں اورانھوں نے ایک پورشن ساٹھ لاکھ روپے کا خریدا تھا جب کہ بالائی منزل پرپینٹ ہاؤس بھی تعمیرکیا جارہا تھا جس سے متعلق کنٹونمنٹ بورڈ کا عملہ لاعلم تھا جب کہ بلڈنگ میں دکانیں تعمیر کرکے انھیں بھی فروخت کردیا گیا ہے، بلڈنگ کی جگہ پرایک منزلہ مکان تھا جس کی بنیادیں محض تین فٹ تھیں اورٹھیکیدار نے انھیں بنیادوں پرپانچ منزلہ عمارت تعمیرکردی جوچند ماہ میں ہی جواب دے گئی۔

فیصل کنٹونمنٹ بورڈ کے ذمہ داران کا کہنا ہے کہ جس بلڈر نے یہ عمارت تعمیرکی تھی فیصل کنٹونمنٹ کا عملہ اس کے گھر گیا تھا لیکن بلڈر گھر پر موجود نہیں تھا جس کے بعد عملہ اس کے گھر پرنوٹس چسپاں کرکے آگیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں