بم کی اطلاع پر ایئر فرانس کے طیارے کی کینیا میں ہنگامی لینڈنگ

حکام نے طیارے کو کلیئر کرنے کے بعد منزل کی جانب روانہ کر دیا۔


ویب ڈیسک December 20, 2015
حکام نے طیارے کو کلیئر کرنے کے بعد منزل کی جانب روانہ کر دیا۔ فوٹو: فائل

ایئر فرانس کے طیارے کو بم کی اطلاع پر کینیا کے انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر اتار لیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق موریشیس سے پیرس جانے والے ایئر فرانس کے طیارے میں بم کے مشکوک پیکٹ کی موجودگی کی اطلاع پر طیارے کو ہنگامی طور پر کینیا کے شہر ممباسا کے موئی انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر اتار لیا گیا۔

طیارے میں موجود 459 افراد اور عملے کے 14 افراد کو اتار کر جہاز کی تلاشی لی گئی تو واش روم سے ایک مشکوک پیکٹ برآمد ہوا تاہم حکام نے طیارے کو کلیئر کرنے کے بعد منزل کی جانب روانہ کر دیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔