سندھ میں رینجرزکے اختیارات میں 60 روزکی توسیع

رینجرزکو دہشت گردی، فرقہ ورانہ قتل، ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری اوراغواء برائے تاوان کے ملزمان کےخلاف کارروائی کا اختیارہوگا

اختیارات میں توسیع کا اطلاق 6 دسمبر 2015 سے ہوگا فوٹو: فائل

سندھ حکومت نے صوبے میں رینجرز کے اختیارات میں 60 روزکی توسیع کردی ہے جس کا اطلاق 6 دسمبر سے ہوگیا ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے رینجرزکے اختیارات میں توسیع کی سمری پردستخط کردیئے ہیں جس کے تحت رینجرزکو حاصل اختیارات میں 60 روزکی توسیع کی گئی ہے جس کا اطلاق 6 دسمبر 2015 سے ہوگا اور رینجرز کو دہشت گردی فرقہ ورانہ قتل، ٹارگٹ کلنگ بھتہ خوری اور اغواء برائے تاوان کے ملزمان کے خلاف کارروائی کے لئے خصوصی اختیارات حاصل ہوں گے۔


واضح رہے کہ سندھ اسمبلی میں منظورکی گئی قرارداد کے تحت اب رینجرز کو سرکاری دفاتر میں چھاپے اور سرکاری افسران سے پوچھ گچھ کا اختیار نہیں ہوگا۔ رینجرزکویہ اقدام کرنے سے قبل وزیراعلیٰ سندھ سے اجازت لینا ہو گی۔

Load Next Story